حب کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون

351

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)حب سٹی ایس ایچ او عطااللہ نمانی پولیس پارٹی کے ہمراہ حب شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کارروائیاں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیر نگرانی ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی کا حب شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کارروائی جاری ہے ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شہر میں مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کارروائی کرتے ہوئے آج حب لاسی روڈ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہندو تاجر کملیش کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا،جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے کارروائی میں گزشتہ شب الہ آباد ٹائون سے شفیع نامی شخص چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں 9 فروری کو لاسی روڈ سے سورج کمار کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کو دھرلیا گیا ہے تینوں موٹرسائیکلوں برآمد کرکے چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ جبکہ مزید کارروائی میں ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے کارروائی کرکے چند روز قبل اکرم کالونی حب سے مالک موندرہ کے بھائی کی چوری کرنے والے دو چوروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی نقدی،موٹر سائیکل کے لائسنس کارڈز،شناختی کارڈ برآمد کرلیے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او حب سٹی عطاء￿ اللہ نمانی کا حب شہر میں منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیاں جاری ہے شہر کا امن میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گئے منشیات اور جرائم پیشہ عناصر چاہے وہ کتنے شاشتر اور چالاک طاقتور کیوں نہ ہوں وہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے ہیں۔