بارہ مارچ کا جلسہ عوام دشمن حکمرانوں کیلیے عوامی نفرت کا ثبوت ہوگا

149

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرنے کہا ہے کہ 12 مارچ بروز جمعہ کو ڈھائی بجے جماعت اسلامی کا دھوبی گھاٹ گرائونڈمیں ہونے والے جلسہ عام کرپٹ اورعوام دشمن حکمرانوں کے لئے عوامی نفرت کا ثبوت ہوگا ۔جلسہ میں جے آئی یوتھ کے کارکنان اور ہزاروں نوجوان شرکت کریں گے جس کیلئے بھرپورتیاریاں کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جلسہ عام کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر نوجوانوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان دشمن حکومت کے تمام فیصلے آنے والی نسل کی زندگی کو اجیرن بنا رہے ہیں،بے روزگاری،لاقانونیت میں آئے روزاضافے کے باعث نوجوان جرائم کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیںلیکن نوجوانوں کو دھوکہ دے کر اقتدارحاصل کرنے والے عمران حکومت اوران کے وزراء چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی موجودہ حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپورتحریک چلارہی ہے اورملک بھرمیںجلسے کیے جارہے ہیں 12مارچ بروز جمعہ کو اسی حوالے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں تاریخی جلسہ ہوگاجس سے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق سمیت دیگرقائدین خطاب کریں گے ،جلسہ میںپورے ضلع سے نوجوان ہزاروں کی تعدادمیں شریک ہوکر پی ٹی آئی اورعمران خاں سمیت ان کے وزراء مشیران سے نفرت کا اظہارکریں گے انہوں نے کہاکہ انہوں نے پاکستان کو مسائلستان بنادیا ہے ملک کا ہر شعبہ تباہی سے دوچار ہے مہنگائی، بے روز گاری، بدامنی اور خراب معاشی صورتحال سے ہر شخص پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظام کو درست کرنے کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے جو ایک دینی‘ جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے ہر جماعت کو قوم نے آزما لیا ہے اب ایک چانس جماعت اسلامی کو بھی ملنا چاہیے۔