چینی کی قیمت میں میں متوقع اضافہ روکنے کیلیے درخواست دائر

222

لاہور (آن لائن) چینی کی قیمت میں میں متوقع اضافہ روکنے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ہے، حکومت کو قیمت میں اضافہ روکنے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے بھی اقدامات کا پابندکیا جائے۔