مشرق وسطیٰ میں امیر ترین افراد کی مجموعی دولت کتنی ہے؟

551

مشرق وسطیٰ کے امیرترین افراد کی مجموعی دولت 4 عشاریہ 3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

دنیا بھر میں امیرترین افراد کی دولت سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے میں مہارت حاصل کرنے ‏والے نیو ورلڈ ویلتھ نے تازہ رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں قریبا 4 لاکھ کے قریب مالدار افراد خطے میں موجود ہیں اور ‏ان میں سے ہر ایک دس لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ دولت رکھتا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات کو مالداروں کی جنت قرار دیا گیا ہے جہاں 83 ہزار 400 ‏مالدار شخصیات ہیں اور ان کی مجموعی دولت 870 ارب ڈالر ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں مالدار ملکوں کی فہرست میں امارات سرفہرست ہے۔امارات ‏میں مالداروں کی تعداد میں پچھلے 20 سال میں 35 ہزار سے زائد امیر لوگوں کا اضافہ ہوا ہے۔