عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن میں کمنٹری کریں گے

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہیِِ،ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرز میدان میں ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز،ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، اور نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے تاہم نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اور انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور صرف کراچی لیگ میں کمنٹری کے لیے دستیاب ہیں۔ 20 فروری سے شروع ہونے والی کراچی لیگ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔10 مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہنے والی لاہور میں جنوبی افریقاکے جے پی ڈومنی اور زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل جوائن کرلیں گے۔