یوئیفا چیمپئنز لیگ، پیرس سینٹ جرمین نے بارسلونا کو4-1 کو شکست دے دی

226

میڈرڈ (جسارت نیوز ) فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کے بڑے مقابلے میں پیرس سینٹ جرمین نے بارسلونا کو 4-1 کی بڑی شکست سے دوچار کر دیا،22سالہ امباپے نے شاندار ہیٹ ٹرک کی، سپر اسٹار لیونل میسی کے پرستار مایوسی کا شکار رہے۔ اسپین کے تاریخی اسٹیڈیم کیمپ نا میں فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کا تگڑا مقابلہ، پی ایس جی اور میزبان بارسلونا کا آمنا سامنا ہوا۔ سپر اسٹار لیونل میسی نے گول کر کے برتری حاصل کی۔ جوابی وار میں22سالہ امباپے نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔ مایہ ناز کھلاڑی نیمار کے بغیر اِن ایکشن ٹیم کا مورال ہائی، دوسرے ہاف میں مزید 3 گول اسکور کیے، امباپے نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ کیان نے بھی ایک کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں محمد صلاح کی ٹیم لیورپول نے لیپزگ کے خلاف 2-0 کی فتح سمیٹی۔ تابڑ توڑ حملوں کے باجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوا، محمد صلاح نے ٹیم کو سبقت دلائی، اس کے 5ہی منٹ بعد برتری2-0 تک پہنچائی، اسی اسکور سے لیور پول نے کامیابی پائی۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنل کے فرسٹ لیگ کے زبردست مقابلوں نے فٹبال دیوانوں کو خوب محظوظ کیا۔