مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، سہیل اختر

216

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزڈ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے ہماری تیاری بہت اچھی ہے۔ انہوں نے منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولرز ہیں، پچھلے سال کے ٹاب تھری بولرز ہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سہیل تنویر نے کہا کہ راشد خان ورلڈ کلاس بالر ہیں، پوری دنیا کی لیگ کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ شاہین آفریدی پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں۔ سہیل اختر نے کہا کہ محمد حفیظ کا فارم میں ہونا قلندرز کے لئے بہت اچھا ہے۔پی ایس ایل کی ایک اور فرنچائزڈ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اپنی ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ بطور کوچ ہمارے لئے ڈیرن سیمی بہترین آپشن ہیں۔ ڈیرن سیمی گذشتہ پانچ سالوں سے ہمارے ساتھ ہیں، وہ بہتر جانتے ہیں کہ پشاور زلمی کو کس طرح آگے کی جانب لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی کا ارادہ ہے کہ اگر زلمی جیتی تو وہ اپنے بال کٹوادیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ سالوں کی غلطیوں سے سیکھنا ہے۔