پی ایس ایل ، آغاز سے پہلے ہی عوام پریشانی کا شکار

214
کراچی : پاکستان سپر لیگ کی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سڑکوں کی بندش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام کا منظر

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ کا آغاز 20فروری سے ہوگا جس میں 3روز باقی ہیں، البتہ عوام کو راستوں کو پانی کے ٹینکر لگاکر بندش کی وجہ اسے پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ چھٹا ایڈیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 7مارچ تک جاری رہے گا، اس دوران سیکورٹی ہائی الرٹ کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اطراف ہی نہیں دیگر شاہرائوں کو بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے جبکہ اسنیپ چیکنگ بھی شہر میں شروع کردی گئی ہے۔ عوام نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت اور عدالت عظمی سے اپیل کی ہے کہ سوموٹو ایکشن لے کر اس قسم کی اذیت سے شہریوں کو نجات دلائی جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا پہلا حصہ کراچی میں اور دوسرا حصہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کا پہلا میچ 10مارچ کو شیڈول ہے اور فائنل اسی مقام پر 22مارچ کو کھیلا جائے گا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد شروع ہوچکی ہے اور 6فرنچائز کی ٹیموں نے پریکٹس بھی شروع کردی ہے جس کہ وجہ سے سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کوآخری شکل دینے کے بعد عملدرامد بھی شروع ہوچکا ہے۔