بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 317رنز سے شکست دیدی

200

چنائی (جسارت نیوز)روی چندرن ایشون کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 317رنز سے شکست دیکر نہ صرف اسی مقام پر پہلے میچ میں شکست کا بدلہ چکا دیا بلکہ چار میچوں کی سیریز بھی 1-1سے برابر کر گی۔ روی چندرن ایشون نے شاندار آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا۔ انگلینڈ کو میچ میں کامیابی کے لئے 429رنز جبکہ بھارت کو 7وکٹیں درکار تھیں تاہم مہمان ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز 164رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت نے میچ 317رنز سے جیت لیا۔ بھارتی بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم کے چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 30قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے ۔