فٹنس بہتر کرنے کیلیے وزن 32کلو کم کیا ہے،اعظم خان

191

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ فٹنس بہتر کرنے کے لیے کافی کام کر رہا ہوں اور اسی کیلئے 32کلو وزن کم کیا ہے۔اعظم خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ قومی ٹیم کے لیے درکار فٹنس معیار پر پورا اتروں، وزن 140 کلو سے کم کرکے 108 کلو گرام پر لے کر آیا ہوں، اپنا وزن تقریبا 32کلو کم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے مزید وزن کم کروں جس سے میں خود بھی بہتر محسوس کروں۔