6 منٹ میں الیکٹرک کاریں 90 فیصد چارج، ماہرین کی اہم کامیابی

524

الیکٹرک کاریں دن بہ دن مغربی ممالک میں شہرت پارہی ہیں کیونکہ یہ محولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں نمایاں کردار انجام دینے کی حامل ہیں۔ الیکٹرک کاروں کو چارج کرنا اور اور اُن کی بیٹری ٹائمنگ کار کی کارکرگی کی اہم خصوصیات ہیں جس کو بہتر سے بہتر بنانے کی ماہرین کی کوششیں جاری ہیں۔

جنوبی کوریائی ماہرین کی ایک ٹیم نے تیز رفتار چارجنگ اور دیرپا بیٹری میٹریل تیار کیا ہے جو صرف 6 منٹ میں الیکٹرک کاروں کو 90 فیصد تک چارج کرسکتا ہے۔

روایتی کاروں کے برعکس جو ایندھن کے انجنوں کو استعمال کرتی ہیں ، برقی کاریں مکمل طور پر لتیم آئن بیٹری سے چلتی ہیں۔ لہذا بیٹری کی کارکردگی کار کی مجموعی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔ تاہم سست چارجنگ  اور کمزور بیٹری پر قابو پانے میں ابھی بھی رکاوٹیں ہیں۔

پوہانگ یونیورسٹی  سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے پروفیسر بائنگو کنگ اور ڈاکٹر منکینگ کم کی تحقیقاتی ٹیموں نے سانگکینکووان یونیورسٹی میں پروفیسر وان سب کے ساتھ پہلی بار یہ ثابت کیا کہ اعلی کارکردگی کو اب کسی دقت کے پیدا کیا جاسکتا ہے۔