دراندازی کا الزام: بھارتی فوج نے پاکستانی کو شہید کر دیا

258

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے علاقے میں بھارتی فورسز نے درانداز ی کا الزام عاید کرتے ہوئے ایک پاکستانی شہری کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ سامبا سیکٹر میں ایک شخص کو سرحدی باڑ کی جانب بڑھتے دیکھ کر رکنے کے لیے انتباہ جاری کیا گیا اور نہ رکنے پر فائرنگ کی۔