لسبیلہ، سی آئی اے حب ساکران کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

349

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) سی آئی اے حب ساکران کی کارروائی، ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر انچارج سی آئی اے ساکران انچارج نور الاسلام نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر ریاض حسین ہیڈ محرر سہیل عباسی ہیڈ کانسٹیبل، شاہنواز ہمراہ کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار، غلام حیدر ولد شیر محمد، سکنہ کیرو منگھو پیر کراچی، یاسر عرفات ولد محمد افضل خان سکنہ سرجانی ٹاؤن کراچی سے ایک کلو بیس گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفیش جاری ہے۔ دوسری کارروائی میں ملزم اسامہ ولد انور قوم سکنہ نیو لیاری سرجانی ٹاؤن کراچی سے چوری شدہ موٹر سائیکل یونیک برآمد کی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، موٹر سائیکل مورخہ 5/02/2021 کو بریگیڈ تھانے کی حدود سے چوری شدہ ہے۔ انچارج سی آئی اے ساکران نورالاسلام، جبکہ حب گڈانی پولیس ایس ایچ او راشد علی بزنجو کی کارروائی، زاہد میڈیکل اسپتال حب کے سامنے سے چوری ہونے والی ٹوڈی کار برآمد کرلی۔ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او گڈانی راشد علی بزنجو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ حب مین آر سی ڈی ہائی وے پر بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حب سٹی تھانے کی حدود میں زاہد میڈیکل اسپتال کے سامنے سے چوری ہونے والی سفید کلر ٹوڈی کار برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔