طبی ماہرین نے کورونا ویکسین “ایسٹرا زینیکا” کو موثر قراردیدیا

462

آکسفورڈ یونیورسٹی کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں نئے پھیلنے والے کورونا وائرس “کینٹ” کے کیخلاف ایسٹرا زینیکا 75 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔

برطانوی اخباردی گارجین کے مطابق برطانیہ میں کووڈ 19 کی نئی قسم “کینٹ” نے ملک کے بڑے حصے کو متاثر کررکھا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کسی بھی کورونا ویکسین کیلیے معیار 50 فیصد موثر ہونا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کیخلاف 84 فیصد موثر ایسٹرا زینیکا “کینٹ” کیخلاف 75 فیصد موثر ثابت ہوئی جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریسرچر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین “ایسٹرازینیکا” کورونا کی قسم “کینٹ” کیخلاف بھی موثر ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 11 ہزار 573 ہونے کے ساتھ ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 264 ہوگئی ہے۔