کثیرالقومی مشق ‘امن’ کا نیا پرومو جاری

379

پاکستان بحریہ نے کثیرالقومی مشق “امن” کا نیا پرومو جاری کر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کثیرالقومی بحری مشق “امن” کا انعقاد سال 2007 سے کر رہی ہے۔ مشق میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں۔

پاک بحریہ کے مطابق مشق میں 45 ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بحری افواج پاک بحریہ کے وضع کردہ عزم “امن کے لیے متحد” کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں۔ مشق کا مقصد علاقائی امن و استحکام کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔