کورونا وائرس: پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری

524

پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری آگئی۔ اقوام متحدہ کے ادارے گاوی نے پاکستان کو فائزر ویکسین دینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں چینی کورونا ویکسین سائنوفام کے علاوہ امریکا اور برطانیہ کی ویکسین بھی جلد دستیاب ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کوویکس نے پاکستان کو پہلے فیز میں 17 ملین ڈوز فراہمی کا اعلان کر رکھا ہے۔ کوویکس پاکستان کو فی الحال آسٹرازینکا اور فائزر کی کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔

یکم فروری کو چین سے سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی، ایئرفورس کے خصوصی طیارے پر ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی گئیں۔

سائنوفارم ویکسین سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز اور بڑی عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔ ویکسین 18 سال سے 60 سال تک کے افراد کے لیے مفید ہے۔