خیبر پختونخوا کے نابینا طلبہ کے لیے خوشخبری

533

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے نابینا طلبہ کو خوشخبری سنا دی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نابینا طلبہ کے لیے بریل نصاب کی چھپائی کے لیے پشاور میں پرنٹنگ پریس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق منصوبے پر 4 کروڑ 39 لاکھ کی لاگت آئے گی۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ پرنٹنگ پریس لگانے سے ہزاروں نابینا طلبہ مستفیدہوں گے۔ اس سے پہلے بریل کتابیں پنجاب سے منگوائی جاتی تھیں۔