بولان میں مزدا اورکرونا کار میں تصادم ،2افراد جاں بحق

130

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے بولان میں مزدا اور کرولاکار میں تصادم ، 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر ٹوڈی گاڑی اور مزدامیں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی پنجرہ پل ندی میں گرنے سے اس میں سوار سعد اللہ اور احسان اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ محمد صدیق اور نصیب اللہ زخمی ہوگئے ۔جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پاک افغان سرحدی علاقے چمن سے ہے ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقے دکی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سے آدھا کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے ۔ ایس ایچ او جلیل مری نے پولیس نفری کے ہمراہ شادوزئی محلے میں چھاپا مارا جہاں سے آدھا کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔