اسٹیل ملز کے باہرحکومت کا رینجرز تعینات کرنے فیصلہ

479

کراچی: برطرف ملازمین کے احتجاج کے باعث حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے فیصلہ کیا ہے،وفاقی کابینہ نے احتجاج کے پیش نظرمنظوری دیدی.

تفصیلات کے مطابق سمری میں کہا گیا ہے کہ نوکری سے برخواست ملازمین اپنے اہلخانہ کے ساتھ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں.11 جنوری کو مظاہرین نے پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا.رینجرز کی تعیناتی اسٹیل ملز کے حاضر سروس ملازمین کی سیکیورٹی کے لئے ہے.

خیال رہے کہ مظاہرین اسٹیل ملز سے ملازمت برخواست ہونے کی وجہ سے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،جس پر پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے وزارت صنعت کے ذریعے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی طلب کی تھی.