کراچی میں ایک اور کورونا ویکسین سینٹر قائم، تعداد 10 ہوگئی

352

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن سینٹر بنادیا جس کے بعد کراچی میں کورونا ویکسین مراکز کی تعداد 10 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 2 فروری سے کراچی سمیت سندھ کے 10 اضلاع میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے چین سے موصولہ ویکسین ملنے پر صوبے میں ویکسی نیشن کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر فرنٹ لائن ورکرز، طبی عملے ، معمر افراد اور دیگراہم امور انجام دینے والے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن سینٹر بنادیا جس کے بعد کراچی میں کورونا ویکسین مراکز کی تعداد 10 ہوگئی۔

ویکسی نیشن سینٹر سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں سینٹربنایاگیاہے۔ ضلع وسطی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی میں سینٹربنایاگیاہے، ضلع وسطی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادمیں بھی سینٹربنایا گیاہے۔

ضلع شرقی میں ڈاوانٹرنیشنل ڈینٹل کالج اسپتال،آغاخان اسپتال، ضلع کورنگی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر 5 میں سینٹربنایاگیاہے۔