اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر فوری حل کرائے‘ حریت کانفرنس

262

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی سامراج کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں قتل وغارت کا سلسلہ ختم کرانے کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں مشرتی تیمور اور جنوبی سوڈان کی طرز پر مسئلہ کشمیر کے تصفیے کا مطالبہ کیا تاکہ جنوبی ایشیا میں کسی ایٹمی تصادم سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں ۔