کورونا کیسے پھیلا؟ حقائق جاننا ضروری ہیں، وائٹ ہاؤس

366

جوبائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں کیسے پھیلا حقائق جاننے کے لیے شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا کہ چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس کی عالمی سطح پر پائیدار اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق کورونا وائرس کہاں سے نمودارہوا اور دنیا بھر میں کیسے پھیلا حقائق جاننا ضروری ہیں، حقائق جاننے کیلئے بائیڈن انتظامیہ اپنے تئیں تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔

جین ساکی کا مزید کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر انحصارنہیں کیا جائے گا اور امریکہ کی نئی انتظامیہ کی جانب سے یہ معمول کی کارروائی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 61 لاکھ 66 ہزار 201 ہونے کے ساتھ ساتھ اموات کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 517 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 14 لاکھ34  ہزار 963 افراد متاثر، 21 لاکھ 84 ہزار 126افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 33 لاکھ 24 ہزار917 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔