مقبوضہ کشمیر میں دستی بم حملہ ایک بھارتی فوجی ہلاک ، 3 زخمی

249

سرینگر (آن لائن) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دستی بم کے حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور3 زخمی ہو گئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلگام میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوج کے کیمپ پر دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔ واقعے کے فوری بعد بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔