حق پرست نمائندے ہی حیدرآباد کی ترقی کے ضامن ہیں، ظفر صدیقی

134

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حیدرآباد شہر کی ترقی و خوشحالی حق پرست قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ حیدرآباد شہر سے محبت اور اسکی تعمیر و ترقی کی کاوشیں ایم کیوایم کی طرز سیاست ہے ، ہمارے عوامی نمائندے ہی اس شہر کو ترقی یافتہ بنائیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ 227میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایم کیو ایم (پاکستان) کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم حیدر آباد شہر کو پاکستان کا ایک اور معاشی حب بنانے کیلیے جدوجہد کررہی ہے، حق پرست
قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمت کی مثالیں قائم کی اور آج بھی وہ اپنی اس روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ حیدرآباد شہر کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیں حیدر آباد شہر سے مفاد پرستوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔