چودھری نثار کے اسمبلی رکنیت کا حلف نہ ٹھانے کیخلاف کیس‘ سماعت کیلیے منظور

252

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری نثار کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کے خلاف کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ آفس کو کیس کو سماعت کے لیے شیڈول کے تحت لگانے کی ہدایت کر دی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ منتخب نمائندوں کا حلف نہ اٹھانا عوامی نمائندگی کے قانون کے خلاف ہے اور یہ اقدام آرٹیکل2 اے17 اور25 کی خلاف ورزی ہے۔ چودھری نثار نے صوبائی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا۔