صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیے بغیر ترقی ناممکن ہے

193

xلاہور(کامرس ڈیسک) اکاؤنٹنٹس اور فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مطابق سنہ 2021ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران اعتماد کی کمی رہی اور یہ غیر یقینی صورت حال سنہ 2021ء میں بھی جاری ہے۔ یہ بات دی ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاونٹنٹس (اے سی سی اے) اور انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ اکاؤنٹنٹس(آئی ایم اے) کی جانب سے کیے گئے مشترک سروے برائے عالمی اقتصادی حالات (Global Economic Conditions Survey; GECS) میں بتائی گئی ہے۔ اعتماد اورخدشات کے اشاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے، عالمی سروے میں شامل 3,000 سے زائد سینئر پیشہ ور افرادنے، جن میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے 201شرکاء بھی شامل تھے، اپنے رائے کا اظہار کیا اور اُن ہزاروں کاروباری اداروں کے تجربات بیان کیے جنہیں وہ مشاورت فراہم کرتے ہیں۔