امریکی تاریخ میں وفاقی استغاثہ کا منصب سنبھالنے والی پہلی مسلمان خاتون

159

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون صائمہ محسن آیندہ ماہ ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں وفاقی استغاثہ کا منصب سنبھالیں گی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صائمہ 2 فروری کو یہ اہم عہدہ پہلی مسلمان خاتون کے طور پر سنبھالیں گی۔52 سالہ صائمہ محسن موجودہ وفاقی استغاثہ میتھیو اشنائڈر کی جگہ لیں گی، جنہیں 2018ء میں سابق صدر ٹرمپ نے مقرر کیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق صائمہ کو سرکاری طور پر اپنے منصب پر باقی رہنے کے لیے بائیڈن کی جانب سے نامزدگی اور کانگریس کی جانب سے منظوری کی ضرورت ہو گی۔ صائمہ محسن اس وقت مشی گن ریاست کے مشرق میں معاون اٹارنی کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔