بھارت کی چینی ایپس پر مستقل پابندی کی دھمکی

442

بھارت میں پابندی کا سامنا کرنے والی 59 چینی موبائل ایپلیکیشنز کو آخری مہلت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام نے معروف ویڈیو شیئرنگ ٹک ٹاک سمیت 58 ایپ پر مشتقل پابندی عائد کرنے سے قبل کمپنیوں سے آخری مرتبہ رابطہ کرلیا۔

بھارتی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے چینی ایپس کمپنیوں کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے مستقل پابندی عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

آئی ٹی وزیر نے کہا کہ ایپس کمپینیاں چاہتی ہیں کہ ان کی سروس جاری رہے تو وہ پرائیویسی پالیسی اور سکیورٹی سے متعلق امور کی وضاحت کریں۔

حکام نے کہا کہ یہ آخر مہلت ہے اس کے بعد ایپس پر مستقل پابندی عائد کردی جائے گی۔

آئی ٹی کے وزیر نے پچھلے سال جون میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ چینی موبائل ایپس سے ملک کی سالمیت، خودمختاری، سکیورٹی اور عوام کو خطرہ ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حکام نے کمپنیوں کو نوٹس پچھلے ہفتے جاری کیے۔