بھارت: مسجد کیلئے چندہ جمع کرنے آئے 2 کشمیری نوجوان لاپتہ

375

مدھیہ پردیش: اپنے علاقے میں زیرِ تعمیر مسجد کیلئے چندہ جمع کرنے جموں و کشمیر سے آئے دو نوجوان 20 جنوری سے لاپتہ ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق اہلخانہ نے مدھیہ پردیش کے ایک پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نہ تو لڑکوں کے موبائل فون لگ ہے ہیں اور نہ ہی ان کی لوکیشن کا پتہ چل رہا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے دونوں نوجوانوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 18 جنوری کو جس ہوٹل میں دونوں نوجوان ٹھہرے تھے۔ جب 20 جنوری کو وہ اندور کیلئے روانہ ہوئے تو اس کے بعد سے ہی دونوں لاپتہ ہیں۔

دونوں نوجوان کشمیر کے گونتھل پور تحصیل کے رہنے والے ہیں۔ وہ ایک مسجد کی تعمیر کیلئے چندہ اکٹھا کرنے یہاں آئے تھے تاہم لیکن کھنڈوا سے اندور کیلئے روانہ ہونے کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔