لاہور: تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق

187

لاہور (صباح نیوز/ اے پی پی) لاہور میں گورا قبرستان کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا واقعے پر اظہار افسوس، لواحقین سے اظہار تعزیت، حادثے کی رپورٹ طلب کر لی، غفلت کے مرتکب ڈرائیور کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم۔ ریسکیو حکا م کے مطابق عمر، زاہد اور علی نامی نوجوان موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ گورا قبرستان کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی، جس س نوجوان موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے۔ لاشوں کو ریسکیو ادارے کی ایمبولینسوں کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔