اداروں کی نجکاری ملک کے لیے سیکورٹی رسک ہے ، رضا ربانی

318
کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر میاںرضا ربانی پریس کانفرنس کررہے ہیں

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹر میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری کا عمل ملک کے لیے سیکورٹی رسک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتے کو کراچی پریس کلب میں مختلف مزدور تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رضاربانی نے کہا کہ حکومت نے اپنے سہولت کاروں کو کنسٹرکشن کے شعبے میں این آر او دیا
ہے،عمران خان ملک کے بجائے اپنے اے ٹی ایمز کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے معاہدے کا کسی کو بھی علم نہیں،ملک میں آئی ایم ایف یاکسی اور ملک کا ایجنڈا نہیںچلنے دیا جائے گا ، بجلی کی قیمت میں اضافے اور واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے عمل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، حکومت کے اس اقدام کے خلاف ہر حد تک جائیں گے،تمام اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے،پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زاید مزدوروں کو نکالا گیا،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، جب پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، بڑے سرمایہ داروں کو ہر قسم کی سہولت دی جا رہی ہے،کورونا وبا میں حکومت نے بڑے سرمایہ داروں اور اپنے حواریوں کو این آر او دیا،کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھی این آر او دیا گیا۔