بورس جانسن اور جوبائیڈن کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ

596

امریکی صدارتی انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور نئے امریکی صدد جوبائیڈن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلی ٹیلی فونک گفتگو میں بورس جانسن نے جوبائیڈن کو امریکا کا صدر منتخت ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن سب سے پہلے کس عالمی رہنما سے ملاقات کریں گے؟

دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ پہلی ٹیلی فونک گفتگو کی تصور شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ “امریکی صدر جوبائیڈن سے بات چیت کر کے اچھا لگا۔”

بورس جانسن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات قائم رکھنے کا خواہش مند ہوں۔ دونوں ممالک نے کورونا وائرس سے قابل تعریف کامیابیاں حاصل کیں۔

امریکی وائٹ ہاؤس نے بھی رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بورس جانسن اور جوبائیڈن نے ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی تعاون، موسمیاتی تبدیلیوں اور کووڈ-19 سے نمٹنے سے متعلق گفتگو کی۔