جوبائیڈن اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان پہلی ملاقات طے

676

امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن عالمی رہنماؤں میں سب سے پہلے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کریں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر اور کینیڈا کے وزیر اعظم کے درمیان ملاقات اگلے ماہ ہوگی۔ اس طرح جوبائیڈن بحیثیت امریکی صدر اپنی پہلی ملاقات جسٹن ٹروڈو سے کریں گے۔

کینیڈین وزیر اعظم کے دفتر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ماہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوگی جس میں امریکا-کینیڈا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا جائے گا۔

ملاقات میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دونوں رہنما تبادلہ خیال کر کے حکمت عملی طے کریں گے۔

امریکی وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن اور جسٹن ٹروڈو امریکا-کینیڈا تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ ملاقات میں کورونا وائرس اور موسمیاتی تبدیلی پر بی گفتگو ہوگی۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو وہ پہلے عالمی رہنما ہیں جن سے جوبائیڈن نے حلف لینے کے بعد بات چیت کی۔