مراد علی شاہ اور علی زیدی آمنے سامنے، وزیر اعظم کو شکایتی خط تحریر

429

کراچی: کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی آمنے سامنے آ گئے، ، مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر علی زیدی نے بھی جوابی خط لکھ ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سےوزیر اعظم کو لکھے گئی شکایتی خط پر جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ کی بدنیتی  اورنااہلی کی روداد تفصیل سے بیان کردی۔

علی زیدی نے تحریری خط میں لکھا ہے کہ مراد علی شاہ کا خط ان کے دماغ میں سمائے بلا جواز تکبر کا مظہر ہے، مرادعلی شاہ نےادب وشائستگی کی حدود پھلانگ کرخط بھجوایا، انتظامی معاملات سنبھالنے سے پہلے ہی قاصر ہیں لیکن اب تو موصوف گفتگو کےآداب سے بھی ناواقف ہیں۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو خط میں لکھا تھا کہ علی زیدی نے میٹنگ میں سب کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیا خط کے ذریعہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہا ہوں، امید ہےآئندہ اجلاس میں علی زیدی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔