سعودی عرب اور افغانستان کا سائنس وتعلیم کے شعبوں میں تعاون کا معاہدہ

267
ریاض: سعودی عرب اور افغانستان کے وزرا تعلیمی شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد شیخ اور افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے سائنس اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کردیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس سلسلے میں دونوں ممالک میں تعلیم کے شعبے کے ذمے داران دورے کریں گے۔ اس کے علاوہ تعلیم و تربیت کے مختلف شعبوں میں اساتذہ اور تعلیمی نگرانوں کی تربیت کے خصوصی پروگرام کے ساتھ تدریسی اسناد کے معیار کو بھی مساوی قرار دیا جائے گا۔