سونے کی فی تولہ قیمت میں600روپے کمی

503

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں25ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1845ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت600روپے کمی سے 1لاکھ 12 ہزار800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 514روپے کمی سے 96ہزار708روپے رہی۔