کورونا : جوبائیڈن نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا

814

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا  ہے کہ اگلے ماہ تک امریکہ میں کورونا وئرس کی وجہ سے تقریباً 5 لاکھ اموات کا خدشہ ہے۔موجودہ حکومت بہترحکمت عملی کو اپناتے ہوئے حالات کا مقابلہ کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں جو بائڈن کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹرمپ حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی ناقص حکمت عملی کے سبب ہم نے بھاری قیمت چکائی ہے،امریکہ میں 24 ملین لوگ کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 4 لاکھ ،80 ہزار ہے جو دنیا میں کسی بھی ملک میں کورونا کے سبب ہلاک ہونے والوں  کی بلند  ترین شرح   ہے۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کورونا ویکسین کو غیر مؤثر قرار دیتے رہے  جو کہ حکومت کی ناکامی کی سب سے بڑی نشانی  تھی ۔

ہم ماضی کی حکومت کے فیصلوں پر انحصار کرکے کورونا کی مشکل صورتحال سے نبردآزما نہیں ہوسکتے  اس کے لیے بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے  حکومت  نے نیشنل اسٹریٹجی  فار کویڈ 19 کے تحت کئی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے  ۔ ہماری حکمت عملی جامع   اور مؤثر  ثابت ہوگی ،یہ سیاست پر  نہیں سائنس پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  امریکی حکومت نے گذشتہ سال  20ملین لوگوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا تھا مگر سینٹر آف ڈیسیز کے اعداد و شمار کےمطابق  17500000 ویکسین لگائے گئے ہیں. ہماری حکومت 100 دن میں   100 ملین ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرے گی عوامی مقامات،کاروباری مراکز اور تعلیمی اداروں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ  گذشتہ دنوں جو بائیڈن  نے ٹرمپ پالیسی کے مخالف بہت سے احکامات جاری کیے ہیں جن میں   کورونا کے ٹیسٹ بڑھانے  کے حوالے سے بورڈ  کی تشکیل،مسلمانوں پر سفری پابندیاں ہٹانے اور اقلیتوں کو تحفط فراہم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔