جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی کا ٹرمپ کو پیغام

1291

کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے  ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم نے میرے والد کو قتل کیا اسلیے کہ تمہیں ہیرو کہا جائے مگر آخرکار تمہیں ہی شکست ہوئی اور تم اکیلے رہ گئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق زینب سلیمانی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ٹرمپ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے ایسے جنرل کو قتل کیا جس نے دہشتگردی پر فتح حاصل کی تھی۔ اور تم نے اس لئے قتل کیا تا کہ تمہیں ہیرو کہا جائے۔

زینب سلیمانی مزید لکھا کہ نے لکھا کہ تمہیں ہیرو نہیں بلکہ ایک ایسے شخص کے طور پر دیکھا جائے گا جو اپنے دشمنوں سے خوفزدہ ہو کر زندگی گزارے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک جنرل قاسم سلیمانی، جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا۔