سابق اسرائیلی جاسوس برطانوی لیبر پارٹی کا ممبر بن گیا

538

دی الیکٹرانک انتفاڈا نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما سر کیئر اسٹارمر نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم میں سابق اسرائیلی جاسوس کو ملازم رکھا ہے۔

اسرائیل سے تعلق رکھنے والے اسف کپلان اس سے قبل اسرائیلی انٹیلی جنس میں 8200 سائبر یونٹ کے لئے کام کرتے تھے۔ کپلن کے ایک پروفائل میں وہ “یونٹ 8200 کے تجربہ کار اہلکار” کے طور پر بیان کیے گئے ہیں۔

Image

2014 میں گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق موساد کے یونٹ 8200 سائبر انٹلیجنس میں مہارت رکھنے والے اسف کپلان فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اور ان کے قتل میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں جس میں غزہ کی پٹی میں ایک معصوم بچے کا قتل بھی شامل ہے۔