پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کی پہلی کووڈ 19ٹیسٹنگ کلیئر ہوگئی

252

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کی پہلی کووڈ 19ٹیسٹ کلیئر ہوگئی۔قومی اسکواڈ کے ارکان کی ٹیسٹنگ 16جنوری کو کھلاڑیوں کے اپنے اپنے مقامات پر ہوئی تھی۔پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جن ارکان کی کووڈ 19ٹیسٹنگ 16جنوری کو مکمل کر لی گئی تھی ان کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان آج کراچی میں اکٹھے ہوں گے جہاں ان کی دوسری کووڈ 19ٹیسٹنگ ہو گی جس کے بعد وہ بائیو سیکور ببل کا حصہ بن جائیں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی میں شروع ہو گا، مہمان ٹیم کووڈ 19ٹیسٹنگ کلیئر آنے کے بعد گزشتہ روز ٹریننگ کا اغاز کر چکی ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 21جنوری سے ٹریننگ شروع کرے گی۔