میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی تجاوزات کیخلاف کارروائی

210

ساہیوال (آئی این پی) میونسپل کارپوریشن ساہیوال تجاوزات کی خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور غیر قانونی تعمیرات پر مڈھالی روڈ چک نمبر90/9-Lاور منظورکالونی میں متعدد عمارات اور بغیر اجازت پلاٹ فروخت کرنے والی 4ہاؤسنگ کالونیز کو سیل کیا گیا ۔یہ بات میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ محمد جاوید انور نے جاری کارروائیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ کمشنر ساہیوال و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن نادر چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے اور مڈھالی روڈ’چک نمبر90/9-Lاور منظور کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10عمارات کو سیل کیا گیا اور اور مالکان کو 2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔انہوں نے مزیدبتایا کہ بغیر اجازت پلاٹ سیل کرنے والی 4ہاسنگ کالونیز قادر سٹی90/9-L’ منٹگمری ہومز’الحرم سٹی 95/6-Rاور نعمت سٹی نور شاہ روڈ کو سیل کر دیا گیا ہے اور عوام الناس کو خبردار کیاہے کہ ان کالونیووں میں پلاٹوں کی خریدو فروخت نہ کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کارپوریشن عملے نے جہاز گرانڈ اور گرلز کالج روڈ پر سڑکوں پر رکھے گئے بلڈنگ میٹریل کو بھی ضبط کر لیا ہے جس سے عوام الناس کو پریشانی کا سامنا تھا۔