کھوئی رٹہ سیکٹر: بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشعال گولہ باری

716

سیری (آن لائن) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ تو ڑ جواب دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کھوئی رٹہ سیکٹر کے نواحی گائوں ماہل کوٹ کوٹہڑہ کی سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی چوکیوں میں سناٹا چھاگیا۔