انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

801

گال: گال میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

گال کے میدان میں انگلینڈ نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دیدی، سیریزمیں لیڈ کے ساتھ انگلش ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قیمتی 60 پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔ سری لنکا نے 135 اور 359 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 421 رنز بنا کر 286 رنز کی برتری حاصل کی اور مطلوبہ 76 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جونی بیرسٹو 35 اور ڈان لارنس 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلی اننگ میں 228 رنز بنا کر کپتان جوئے روٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بائیس جنوری سے گال ہی میں کھیلا جائے گا۔