خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

271

لاہور (اے پی پی) لاہور کی احتساب عدالت میں ن لیگ کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ جج جواد الحسن سماعت کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوں گے، نیب ریفرنس میں پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 69 کروڑ کے فراڈ کا الزام عاید کیا گیا ہے۔