انڈونیشیا: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

289

جکارتہ (آن لائن) انڈونیشیا کے مغربی صوبے سُلاویسی میں جمعے کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 73 تک جاپہنچی ہے۔ آفات کے نقصانات و اثرات میں کمی لانے والی انڈونیشیا کی ایجنسی (بی این پی بی) کے ترجمان رادیتیا جاتی نے کہا کہ 6.2 شدت کے زلزلے سے 820 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور لگ بھگ 28 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔