اومنی گروپ کی جائیدادوں سے کوئی تعلق نہیں، سلیم مانڈوی والا

341

اسلام آباد(آئی این پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب ترجمان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اومنی گروپ کی جائیدادوں کے معاملے اور معاہدے سے میرا کوئی تعلق نہیں، اومنی گروپ نے پرائیویٹ ٹرانزیکشن کی جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نیب کا ادارہ میرے حوالے سے غلط خبریں نہ چلائے اور غلط بیانی سے باز رہے ،ترجمان نیب کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کاروائیوں کے حوالے سے عدالیہ، پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کی رائے قوم کے سامنے آ چکی ہے۔