فٹبال پریمئر لیگ: لیسٹرسٹی نے ساؤتھمپٹن کو2 صفر سے شکست دیدی

564

لندن: انگلش میدانوں پر فٹبال کے دلچسپ مقابلے، فٹبال پریمئر لیگ میں لیسٹر سٹی نے ساؤتھمپٹن کو دو صفر سے ہرا دیا اور دفاعی چیمپئن لیورپول کی دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا اور اضافی ٹائم کے گول سے میچ سنسنی خیز ہو گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لیسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن آمنے سامنے ہوئے جبکہ ساؤتھمپٹن کو اپنے ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل تھا مگر حریف کھلاڑی نے اس غرور کو خاک کر دیا۔

سنسنی خیز میچ کے سینتیسویں منٹ میڈیسن نے گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی جبکہ بارنز کے اضافی منٹ کے گول سے اسکور ڈبل ہو گیا، دو صفر کی بڑی جیت کا بڑا انعام، دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

دوسری جانب دوسرے میچ میں وولفر کو ویسٹ بروم سے شکست ہو گئی جبکہ وولفرز نے مسلسل غلطیاں کیں اور دو گول پنلٹی شوٹ پر ہی ہوئے البتہ تیسرا گول باون ویں منٹ پر ہوا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔

وولفز کی طرف سے دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے، ویسٹ بروم نے تین دو کی فتح کو یادگار بنا لیا، فٹبال دیوانے بھی محظوظ ہوئے۔