افغانستان میں سپریم کورٹ کی دو خواتین ججوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ دارالحکومت کابل میں پیش آیا جہاں سپریم کورٹ کی دو خواتین ججوں کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
حملے کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
اٹارنی جنرل دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں خواتین جج گھر سے کام پر جا رہی تھیں۔ راستے میں کچھ مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا۔