رعایتی بجلی ٹیرف پرفوری عمل درآمد کیا جائے،حنیف لاکھانی

552

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پائما)کے سینئروائس چیئرمین حنیف لاکھانی اور وائس چیئرمین فرحان اشرفی نے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹرکے لیے رعایتی بجلی ٹیرف سہولت کے اعلان پر عمل درآمدمیں مسلسل تاخیر پر شدیدتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو رعایتی نرخوں پر بجلی فراہمی کے اعلان پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور بجلی کی ڈسٹری بیوٹرز کمپنیوں باالخصوص کے الیکٹرک کو حکومتی نوٹیفیکیشن پرفوری عمل درآمد کا پابند بنانے کے لیے سختی سے ہدایات جاری کی جائیں تاکہ کورونا سے متاثرہ ملکی صنعتوں کو کسی حد تک ریلیف مل سکے اور وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکیں۔