دالوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں

551

کراچی: مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہوگئی، دیگر اشیاؤں کے ساتھ دال ماش اور دال مونگ کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔

میڈیار پورٹس کے مطابق ہول سیل ریٹ میں دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں فی کلو15روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث شہریوں کے بوجھ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوے سارے دھرے رہ گئے ، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائےاشیاء مہنگی کرکے شہریوں کا خون نچوڑا جارہاہے،نئے سال کے آتے ہی ہر چیز مہنگی کردی ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال کے موقع پر ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے ہرچیز مہنگی کردی ہے، کھانے کی چیزوں کے ساتھ آج پیٹرول مہنگا کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد مزید جینا محال ہوگیا ہے۔